شہروں کا بے ہنگم پھیلاؤ سرسبز کھیتوں کو کالونیوں میں تبدیل کر رہا :رشید احمد

 شہروں کا بے ہنگم پھیلاؤ سرسبز کھیتوں کو کالونیوں میں تبدیل کر رہا :رشید احمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)دانشور، مصنف اورواسا کے سابق ایم ڈی رشید احمد نے کہا ہے کہ شہروں کا بے ہنگم پھیلاؤ سرسبز کھیتوں کو سیمنٹ اور کنکریٹ کی رہائشی کالونیوں میں تبدیل کر رہا ہے ۔۔

جس سے ماحولیاتی مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنی خودنوشت بعنوان ’’گاؤں سے شہر تک ‘‘کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے شعبہ تعلقات عامہ اور اکائی کے اشتراک سے منعقدہ تقریب میں وائس چانسلر ڈاکٹر اقرار احمد نے پیغام میں کہا کہ شہروں کاپھیلاؤروکنے کے لئے حکمت عملی مرتب کرنا ہو گی۔ سابق بیوروکریٹ محمد افسر ساجد اورڈاکٹر جلال عارف تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں