کانگووائرس سے بچاؤ : منڈیوں میں سپرے شروع نہ ہوسکا

کانگووائرس سے بچاؤ : منڈیوں میں سپرے شروع نہ ہوسکا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ لائیو سٹاک نے پنجاب حکومت اور سیکرٹری لوکل گورنمنٹ کے احکامات پر کان نہ دھرے ،نیاموآنہ اور خانوآنہ مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاو کے لیے اینٹی ٹک سپرے کا سلسلہ شروع نہ ہوسکا، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر لائیو سٹاک کے کیمپس بھی نہ لگ سکے ۔

 تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں مویشی منڈیاں سج چکی ہیں اور منڈیوں میں بیوپاریوں کی جانب سے جانور لانے کا سلسلہ جاری ہے لیکن منڈیاں شروع ہونے سے اب تک مویشی منڈیوں میں اینٹی ٹک سپرے نہیں کیا جارہا ،حکام نے نیاموآنہ میں قائم مویشی منڈی کو ماڈل کیٹل مارکیٹ کا درجہ دیا لیکن منڈی میں ابھی تک اینٹی ٹک سپرے نہیں کیا گیا،محکمہ لائیو سٹاک کی جانب سے دعوی کیا گیا تھا کہ مویشی منڈیوں کے داخلی راستوں پر ٹیمیں موجود ہوں گی اور داخلی وخارجی راستوں پر چیک پوسٹوں کی طرز پر کیمپس لگائے جائیں گے لیکن یہ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں