حکومت کو عوام پر مزید ظلم نہیں کرنے دینگے :ڈاکٹر سعید ، رانا اعظم

 حکومت کو عوام پر مزید ظلم نہیں کرنے دینگے :ڈاکٹر سعید ، رانا اعظم

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)جماعت اسلامی جڑانوالہ کے امیر ڈاکٹر سعید احمد اور سیکرٹری جنرل رانا اعظم خاں سلیمی نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت کو غریب عوام پر مزید ظلم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے ۔۔

 حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کردیا ہے جس کی وجہ سے مہنگائی غریبوں کو ملیامیٹ کر رہی ہے ۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے نسلیں غلام بن گئی ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزید کہا کہ عوام بے یارو مددگار مہنگائی اور غربت کی چکی میں پس رہے ہیں ،موجودہ حکمرانوں کی ناقص کارکردگی اور ناکام پالیسیوں نے پاکستان کو معاشی پر مفلوج کرکے تباہی کے دہانے پر لاکھڑا کیاہے ، عوام موجود حکومت کی کارکردگی پر حکمرانوں کو کوس رہے ہیں، پے در پے بحرانوں پر قابو نہ پانا موجودہ حکومت کی نااہلی ہے ، اس سے ثابت ہوتا ہے موجودہ حکومت ہر محاذ پر یکسر ناکام ہوچکی ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں