ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن :نعیم سندھو

 ہسپتالوں میں طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن :نعیم سندھو

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو نے گزشتہ روز سول ہسپتال رجانہ کا دورہ اور اس دوران ہسپتال میں ڈاکٹر،عملہ کی حاضری،سروس ڈیلیوری کا جائزہ لیا،انہوں نے مریضوں کی آمد کا ریکارڈ چیک کیا۔۔

ادویات کے سٹاک کی پڑتال کی ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سرکاری ہسپتالوں میں وسائل کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی ہمارا مشن ہے ،سروس ڈیلیوری میں غفلت پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ۔انہوں نے کہا کہ سروس ڈیلیوری میں کوتائی پر سخت ایکشن لیا جائے گا،غیر حاضری اور مریضوں سے ہتک آمیز رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائیگا،ڈی سی نعیم سندھو نے مویشی منڈی کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں