کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ،امن وامان کی صورتحال پر غور

کمشنر کی زیرصدارت اجلاس ،امن وامان کی صورتحال پر غور

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت ڈویژنل انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ اس موقع پر چائینز کی سکیورٹی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔

 جبکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کو سہ ماہی قسط کی ادائیگی کے لئے قائم سنٹرز پر سکیورٹی امور کا جائزہ لیا گیا ۔کمشنر نے ہدایت کی کہ عید قربان کے موقع پر حفاظتی انتظامات کو بہتر بنایا جائے ۔ آرپی او ڈاکٹر محمد عابد خان ڈپٹی کمشنر فیصل آباد عبداللہ نیئر شیخ کے علاوہ دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرزڈی پی اوز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں