مکوانہ :جگہ جگہ بجلی کے لٹکتے تار ، زندگیوں کو شدید خطرات

مکوانہ :جگہ جگہ بجلی کے لٹکتے تار ، زندگیوں کو شدید خطرات

مکوانہ(نمائندہ دنیا)مکوانہ کی مختلف آبادیوں میں جگہ جگہ بجلی کے لٹکتے تار ،مکینوں کی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہوچکے۔

 ،تفصیلات کے مطابق مکوانہ میں احمدٹاؤن،صوفی ٹاؤن،مدرسہ والی آبادی و دیگرعلاقوں میں متعلقہ حکام کی غفلت کے باعث جگہ جگہ بجلی کے تار لٹک رہے ہیں جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کرنٹ لگنے سے انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتا ہے اور اس سے کسی بڑے حادثے کا بھی خدشہ ہے ۔ اہل علاقہ نے متعدد بار واپڈا کے اعلیٰ حکام اورمنتخب نمائندگان کی توجہ اس جانب مبذول کروائی مگر اب تک شنوائی نہیں ہو سکی ۔اہل علاقہ نے وفاقی وزیر بجلی وپانی اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کے مکوانہ کی دیگر آبادیوں میں لٹکتے تاروں کا دیرینہ مسئلہ حل کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں