جڑانوالہ :تعلیمی اداروں کوڈینگی سے محفوظ بنانے کیلئے اجلاس

جڑانوالہ :تعلیمی اداروں کوڈینگی سے محفوظ بنانے کیلئے اجلاس

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)ڈینگی سے محفوظ جڑانوالہ کے تعلیمی اداروں کو بنانے کے لیے ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر کی سربراہی میں خصوصی اجلاس منعقد ہوا۔

،اجلاس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور شعبہ تعلیم سے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر زاہد جاوید نے ایک خصوصی اجلاس میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو معیاری تعلیم کی فراہمی اولین ترجیح ہے انہوں نے اسسٹنٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایات جاری کیں کہ کہ موسم گرما کی تعطیلات کے دوران سکولوں میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عمل درآمد جاری رہنا چاہیے ،افسران روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کے تدارک کیلئے تعلیمی اداروں کا وزٹ کریں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں کے سربراہان سے بھی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ اپنے تعلیمی اداروں میں تدریسی انتظامی امور کو شفاف رکھنے اور طالب علموں کی کردار سازی پر زور دیں ۔اس موقع پر اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز شاہد رمضان،مدثر حسن،عبدالرؤف،مظہر سجاد، املیش غفار،افتخار علی،محمد عاصم،فیضان انجم،احمد ندیم اور نقاش حسین ودیگر بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں