گوجرہ :پڑوسی نے نشہ آور چیز پلا دی میاں ،بیوی دو بچو ں سمیت بے ہو ش

گوجرہ :پڑوسی نے نشہ آور چیز پلا دی  میاں ،بیوی دو بچو ں سمیت بے ہو ش

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )پڑوسی نے چوری کی نیت سے اہلخا نہ کو بو تل میں نشہ آور چیز پلا دی، دو بچو ں سمیت چار افراد بے ہو ش ہو گئے ۔

معلو م ہوا ہے کہ چک نمبر 429 ج ب کے نذیر احمد کے ہمسایہ ظفر نے چوری کر نے کی نیت سے نذیر، اسکی اہلیہ شکیلہ بی بی ، ان کے دو بچو ں 16 سا لہ تنویر اور 13 سا لہ عدیم کو نشہ آ ور چیز ملا کر مشروب پلا دیا جس کے نتیجہ میں میاں ،بیوی اور دو بچوں سمیت چا رو ں افراد بے ہو ش ہو گئے ،واقع کا علم ہونے پر دوسرے ہمسا یوں نے نذیر احمد اور اسکے اہلخا نہ کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتا ل منتقل کر دیا جہا ں ان کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں