ہیومین ویلفیئر سوسائٹی جھنگ کی نو منتخب ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس

ہیومین ویلفیئر سوسائٹی جھنگ کی  نو منتخب ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہیومین ویلفیئر سوسائٹی جھنگ کی نو منتخب ایگزیکٹیو باڈی کا اجلاس صدر زرینہ شیخ کی زیر صدارت مرکزی دفتر میں منعقد ہوا۔

 اجلاس میں جنرل سیکرٹری وحید اختر ،شیخ اشتیاق ، حاجی گل حیدر، فوزیہ بتول، فرحان ملک سمیت تمام نو منتخب اراکین اور ممبران نے شرکت۔اجلاس میں آصف چوہان کے لئے دعا مغفرت کی گئی۔علاوہ ازیں اجلاس اتفاق کیا گیا کہ معذور افراد کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام دستیاب فورمز پر آواز اٹھائی جائے گی۔ اس حوالے دو رکنی کمیٹی تشکیل دیدی گئی جو جھنگ میں معذور افراد کو سر کاری دفاتر خصوصاََ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں درپیش مسائل پر رپورٹ مرتب کر ے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں