فائل ٹرانسفر کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہراساں کرنے پر مقدمہ

 فائل ٹرانسفر کیلئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہراساں کرنے پر مقدمہ

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ایف ڈی اے آفس میں فائل ٹرانسفر کے لیے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کو ہراساں کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تھانہ نشاط آباد کے علاقہ میں واقع ایف ڈی اے آفس میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر قمر شہزاد نے پولیس کو دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ نعمان خان نامی وکیل اس کے دفتر میں داخل ہوا اور خلاف پالیسی فائل ٹرانسفر پر اصرار کیا جس سے انکار پر ملزم کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں