کسی کا لعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ، فیصل آباد میں 26 کولیکشن پوائنٹ قائم

کسی   کا لعدم     تنظیم   کو   کھالیں    جمع   کرنے   کی    اجازت    نہیں   ،    فیصل آباد    میں    26     کولیکشن    پوائنٹ    قائم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر) انتظامیہ نے مدارس وفلاحی اداروں کی طرف سے کھالیں جمع کرنے کیلئے 26پوائنٹس مختص کردئیے ان مقامات کے علاوہ دیگر کسی جگہ پر عطیات وصول کرنے کے لئے کیمپ وغیرہ لگانے پر پابندی ہوگی۔

 یہ پوائنٹس بیرون امین پور بازار عیدگاہ روڈ،نزد دربار بابا قائم سائیں باالمقابل قبرستان،ریاض شاہد چوک نزد واسا آفس،چاندنی چوک نزد ایم سی بوائز ہائی سکول اسلام نگر، بیرون واسا ویئر ہاؤس نزد ناولٹی پل،ممتاز گارڈن گلشن رفیق روڈر یکس روڈ،سٹاپ نمبر5ہلال روڈ 224وزیر خاں والی،ٹینکی والا چوک منڈی کوارٹر، نشاط آباد میں چناب فیبرکس کے سامنے ،سعید کالونی نمبر1مدینہ ٹاؤن میں قبرستان کے نزدیک کھلی جگہ،بیرون ایم آئی مڈل سکول نزد لال ڈسپنسری گلبرگ، بیرون ایم سی بوائز ہائی سکول غلام محمد آباد باالمقابل یونین کونسل دفتر،بیرون کمال آباد قبرستان،چھتری والا چوک جناح کالونی اورباالمقابل ڈھیرہ سائیں قبرستان غلام محمد آباد میں قائم ہونگے ۔جڑانوالہ میں پرانا تانگہ سٹینڈ،سلاٹر ہاؤس جڑانوالہ،سلاٹر ہاؤس کھرڑیانوالہ چوک،ویٹرنری ہسپتال کھرڑیانوالہ، تحصیل سمندری میں تانگہ سٹینڈ گوجرہ روڈ،باالمقابل لیڈی پارک،تحصیل تاندلیانوالہ میں جلہ چوک،ہاکی گراؤنڈ کینال روڈ،ریلوے گراؤنڈ ماموں کانجن اور تحصیل چک جھمرہ میں ریلوے گودام نزد ریلوے سٹیشن اور سانگلہ روڈ پر محکمہ خوراک کے گودام کے نزدیک قائم ہونگے ۔کسی کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں