اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،عوام پریشان

اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ،عوام پریشان

کمالیہ (نمائندہ دنیا )سستی پٹرولیم مصنوعات، عوام ثمرات سے محروم ،کھانے پینے کی اشیا کی قیمتیں بدستور بلند ترین سطح پر، انتظامیہ خاموش تماشائی ۔

 تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے باجود عوام تک اس کے ثمرات نہیں پہنچ رہے ،اشیائے خورونوش کی قیمتیں بھی من مرضی کی وصول کی جا رہی ہیں۔ کمالیہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیاء کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے جس سے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ، پنجاب حکومت بھی اس طرف بالکل توجہ نہیں دے رہی ،متوسط محنت کش مزدور طبقہ انتہائی سنگین صورتحال سے دو چار ہے ،عوام کی اکثریت بجلی اورگیس کے بل تک ادا کرنے سے قاصر ہیں۔ گھی ،دالیں ،سبزیاں بھی عام آدمی کی پہنچ سے دور ہو چکیں۔ ارباب اختیار سے مطالبہ ہے کہ نوٹس لے کر گرانفروشوں اور ناجائز منافع خوروں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں