اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری کا ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر اٹھارہ ہزاری عرفان ہنجرا نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ کرکے طبی سہولیات و انتظامات کا جائزہ لیا ۔
انہوں نے ڈاکٹرز و سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اورمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات و ریکارڈ کا بھی جائزہ لیا اور مریضوں کو ادویات کی فراہمی کے حوالے سے لواحقین سے استفسار کیا۔اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کرتے ہوئے مریضوں کی عیادت کی اورصفائی کی صورتحال کو مزید بہتر کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔