ٹو بہ :صفائی ستھرائی اور نکاسی آب پلان پر عملدآمد جاری

ٹو بہ :صفائی ستھرائی اور نکاسی آب پلان پر عملدآمد جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹو بہ ٹیک سنگھ میں صفائی ستھرائی اور نکاسی آب کے خصوصی پلان پر عملدآمد جاری ہے۔۔۔

گزشتہ روز بارش کے بعد میونسپل کمیٹی کی ٹیمیں فیلڈ میں متحرک رہیں ،سڑکوں ،گلی ،محلوں اور چوکوں پر نکاسی آب کے ساتھ  کوڑا کرکٹ بھی اٹھایا گیا۔اس بارے ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کا کہنا ہے کہ رواں ہفتہ بارشوں کے پیش نظر میونسپل کمیٹی کا خصوصی پلان تشکیل دیدیا گیا، جس پر عملدآمد جاری ہے، میونسپل کمیٹی شہر کو چمکانے کے مشن پر عمل پیرا ہے ، شہری انتظامیہ کا ساتھ دیں۔دوسری طرف ریسکیو1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرمیاں فراز منیرنے بیان میں کہا ہے کہ  مون سون بارشوں کے باعث کرنٹ لگنے کے بڑھتے واقعات کے پیش نظر شہری حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں