پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے :خاور کھٹانہ

پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے :خاور کھٹانہ

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایڈیشنل جنرل سیکرٹری پیپلز لائرز فورم پاکستان خاور محمود کھٹانہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی۔

 تاریخ جمہوریت کی خاطر دی جانے والی لازوال قربانیوں سے بھری پڑی ہے یہ قیام پاکستان سے لے کر آج تک واحد سیاسی جماعت ہے جس کے صرف ورکرز ہی جمہوریت دشمنوں کا نشانہ نہیں بنے بلکہ قائد ذوالفقار علی بھٹو ، بینظیر بھٹو شہید نے بھی اپنے خون سے عوام کی خاطر اس کی آبیاری کی۔ بے نظیر شہید کی سالگرہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاور محمود کھٹانہ نے مزید کہا پیپلز پارٹی کی پہلی ترجیح ملک کو جمہوریت کے ذریعے ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے جس کے لئے محترمہ بینظیر شہید نے دن رات ایک کرکے تمام جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا لیکن یہ اتحاد ملک دشمن عناصر کو پسند نہ آیا اور باقاعدہ منصوبے کے تحت محترمہ بینظیر کو خود کش حملے کے ذریعے راستے سے ہٹا دیا گیا۔انہوں نے کہا وہ دن دور نہیں جب دوبارہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی زنجیر بن کر دوبارہ چاروں صوبوں اور وفاق میں اکثریت کے ساتھ برسر اقتدار آئے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں