ایف ڈی اے اور واسا کے نظرثانی شدہ بجٹ کی منظوری

 ایف ڈی اے اور واسا کے نظرثانی شدہ بجٹ کی منظوری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایف ڈی اے گورننگ باڈی نے ایف ڈی اے اور واسا کے نظرثانی شدہ بجٹ برائے سال 2022-2023 اور۔

 2023-2024 کی منظوری دیدی ہے جبکہ مختلف الاؤنسز،پینشن،ملازمین کی ترقی و دیگر مالی امور کے بارے میں حکومت پنجاب کے نوٹیفکیشنز کو اختیار کرنے کی اجازت بھی دیدی۔ یہ منظوری کمشنر آفس کے کانفرنس روم میں منعقدہ گورننگ باڈی کے 121ویں اجلاس کے دوران دی گئی جو کمشنر فیصل آباد سلوت سعید کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف نے اتفاق رائے سے سینئر ممبر ہونے کی حیثیت سے کمشنر فیصل آباد کو اجلاس کی صدارت کرنے کی دعوت دی اور نظرثانی شدہ بجٹ ودیگر ایجنڈہ آئٹمز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اجلاس میں ایم ڈی واسا عامر عزیز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم، ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن مصور نیازی، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ چوہدری محمد سرور، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن زبیر وٹو کے علاوہ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ پنجاب، فنانس ڈیپارٹمنٹ اوردیگر محکموں کے نمائندہ افسران نے شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر فنانس ایف ڈی اے یاسر اعجاز ، ڈائریکٹر فنانس واسا شہریار حسن، ڈی ایم ڈی(ایڈ من)شعیب رشید، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس ایف ڈی اے حمیرا اشرف کے علاوہ دیگر افسران بھی اجلاس میں موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں