جڑانوالہ :بین المسالک و مذاہب رواداری کونسل کا اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

جڑانوالہ :بین المسالک  و مذاہب رواداری کونسل کا  اجلاس، اہم امور پر تبادلہ خیال

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا)بین المسالک و مذاہب رواداری کونسل پاکستان کے مرکزی چیئرمین ڈاکٹر افتخار نقوی اور مرکزی صدر چوہدری عاصم رشید کمبوہ کی زیر صدارت یہاں اجلاس کا انعقاد ہوا۔۔۔

 جس میں ڈاکٹر افتخار نقوی ، عاصم کمبوہ ،صدر پنجاب فرخ رانا ،تحصیل چیئرمین مرزا عبد الحفیظ ،سر پرست اعلیٰ پروفیسر خواجہ عبد الودود ،سرپرست ملک عرفان خلیل ،تحصیل صدر شیخ عظمت ،سیکرٹری پروفیسر اعجاز ،چوہدری سمیرعلی ،حکیم خالد ،حاجی سعادت علی اور دیگر عہدیدران بھی موجود تھے ۔ شرکاء نے بین المسالک و مذاہب رواداری کونسل کی تنظیم نو اور تنظیم کو تحصیل سطح پر مزید فعال کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں