ادویات کے اعلیٰ معیار کی عوام تک رسائی ترجیح :ظفر اقبال

 ادویات کے اعلیٰ معیار کی عوام تک رسائی ترجیح :ظفر اقبال

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈرگ کنٹرولر چنیوٹ ظفر اقبال نے کہا ہے کہ ادویات کے اعلیٰ معیار کی عوام تک رسائی اولین ترجیح ہوگی۔۔

 وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے وژن کے مطابق ضلع میں عوام الناس تک ادویات کی اعلی کوالٹی کی سائی ہمارا اہم مشن ہے ،بلیک مارکیٹنگ،شارٹیج کی ہر ممکن حوصلہ شکنی کی جائے گی۔ میڈیا نمائندگان سے ایک ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے ظفر اقبال نے کہا کہ جعلی ادویات کی کوئی گنجائش ہے نہ دوائی کے معیار پر کوئی سمجھوتہ ہوگا۔کسی بھی غیر قانونی کام کرنے والے سے قطعی کوئی رعائیت نہیں برتی جائے گی،ادویات کے کاروبار سے منسلک تمام فارمیسی اور میڈیکل سٹور مالکان اپنا قبلہ درست کر لیں،حکومت کے وضع کردہ قوانین کی مکمل پاسداری کرنا ہوگی۔ڈرگ کنٹرولر چنیوٹ نے کہا کہ قانون کی بالادستی ہرممکن بنائی جائے گی،کسی کو ناجائز تنگ کرنا ہمارا مقصد نہیں۔انہوں نے میڈیا نمائندگان سے بھی کہا کہ آپ ہمارے دست و بازو ہوں گے ۔پورے چنیوٹ میں ہم نے اس شعبہ کا مورال اور امیج بہتر کرنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں