رجب طیب اردگان ہسپتال ، 10 سال مکمل ہونے پر تقریب

رجب طیب اردگان ہسپتال ، 10 سال مکمل ہونے پر تقریب

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) رجب طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ کے کامیابی کے دس سال مکمل اس موقع پر تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں انڈس ہسپتال اینڈ ہیلتھ نیٹ ورک کے چیف ایگزیکٹو پروفیسر ڈاکٹر سید ظفرزیدی، سی ای او نارتھ ڈاکٹر تسمان اے ابن رسا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں کیک کاٹا گیا اور گذشتہ دس سال سے خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹرز، نرسز،سپورٹ سٹاف کو تعریفی اسناد دی گئیں۔ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر تسمان اے ابن رسا کا کہنا تھا کہ یہ ادارہ ترقی کر رہا ہے ۔ اب ہم پنجاب مثالی ادارہ ہیں جو بغیر کسی نسل، علاقے یا مذہب کے سب کو بہترین، مفت دیکھ بھال فراہم کر رہے ہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر زیدی نے اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، \\\"میں خوشی سے بے نیاز ہوں۔ ریگستان میں بننے والا یہ ادارہ دس سالوں میں متعدد کا میابیاں سمیٹ کر ملک بھر میں اپنا مقام پیدا کرچکا ہے ۔اور اس کامیابی میں ہسپتال کی انتظامیہ سے لیکر ایک چھوٹے ورکر نے اپنا حصہ ملایا ہے ۔ مہمانوں نے ہسپتال کے ہیڈ آف کیمپس ڈاکٹر عرفان جاوید کی مخلصانہ محنت اور ذمہ دارانہ کردار کو بھی سراہا گیا جبکہ فیکلٹی چیئرڈاکٹر شیراز حسن کو ان کی غیر معمولی خدمات اور ڈاکٹر گوہر نواز خان، ہیڈ آف آرتھوپیڈک ڈیپارٹمنٹ کے ہسپتال کے لیے 10 سال کی خدمات پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔تقریب میں ہسپتال کے 10 سالہ سفر اور کامیابیوں پر مبنی ایک ویڈیو بھی پیش کی گئی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں