ڈے کیئر سنٹر میں لاکھوں کا گھپلا، تحقیقات کا مطالبہ

ڈے کیئر سنٹر میں لاکھوں کا گھپلا، تحقیقات کا مطالبہ

خانیوال(ساجدپرویزسے )ڈے کیئر سنٹر میں لاکھوں روپے کاگھپلا گورنمنٹ گرلز حسن ماڈل سکول نمبر 2 خانیوال میں ۔

سوسائٹی فار وومن ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے ڈے کیئر سنٹر بنوایا گیا ہے جس کے لیے سوسائٹی فار وومن ڈویلپمنٹ پنجاب کی جانب سے تقریبا10 لاکھ روپے محکمہ تعلیم کوفنڈزدئیے گئے اس میں ایئر کنڈیشن، ایل سی ڈی،فریج، اوون، کارپٹ، کھلونے ، فرنیچر،پردے اور واٹر ڈسپنسر لگائے جانے تھے محکمہ تعلیم کے افسروں نے تمام چیزیں پرانی لگادیں ائیر کنڈیشن کا بل 2،50،000 لگایا جبکہ ایئر کنڈیشنر پرانا استعمال شدہ مالیت 40/50 ہزار روپے مالیت کا لگایا گیا ہے جبکہ فریج مالیت 40،000 روپے ، واٹر ڈسپنسر مالیت14000 روپے ، کارپٹ 15 روپے مربع فٹ مالیت اور 5 عدد پردے 3500 مالیت کے لگائے گئے ہیں جبکہ LCD نرسری کلاس سے اتار کر لگائی گئی ہے صوفہ جات 3 عدد افتتاح کے وقت کرایہ پر لائے گئے ، گول ٹیبل معہ 6 کرسیاں ایک گورنمنٹ ہائی سکول 168/10R سے منگوائی گئی اس کے علاوہ چند مخصوص کھلونے خریدے گئے جبکہ بقیہ کھلونے سکول کے سٹاف کے گھروں سے منگوائے گئے تھے جو کہ چیف آفیسر ایجوکیشن کو وزٹ کروا کے واپس کر دیا گیا تھا ڈے کیئر سنٹر کو دیکھ بھال کے لیے پرائیویٹ خاتون جویریہ کو مبلغ 8000 روپے ماہانہ پر رکھا گیا ہے جبکہ ماہ مئی کی تنخواہ ادائیگی کے لیے 18000 روپے کے فنڈ سے نکلوائے گئے ہیں جبکہ اٹینڈینٹ خاتون کو 8000 روپے دے کر 10،000 روپے مزید خورد برد کر لئے گئے ہیں سیاسی وسماجی حلقوںاور شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کمشنر ملتان اور ڈی سی خانیوال سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں