ملتان جھنگ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ملتان جھنگ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جودھ پور بارہ میل(نمائندہ دنیا)ملتان جھنگ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا سشکار،اکثر جگہوں سے روڈ پر گڑھے بن گئے۔

 ،گاڑیاں کھٹارہ ہونے لگیں،حادثات معمول بن چکے ،روڈ پر ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے لوگوں کے کاروبار متاثر،اعلی حکام نوٹس لیں۔تفصیل کے مطابق ملتان براستہ کبیروالا جھنگ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے اور اکثر جگہوں سے روڈ پر گڑھے بن چکے ہیں جسکی وجہ سے گاڑیاں کھٹارہ ہونے لگیں ہیں روڈ کے آس پاس آباد لوگ اپنا سیوریج کا پانی روڈ پر چھوڑ دیتے ہیں جس سے روڈ پر جہاں پانی کھڑا رہتا ہے وہاں سے روڈ ٹوٹ گیا ہے اور گڑھے بھی بن چکے ہیں روڈ پر ٹریفک کم ہونے کی وجہ سے کاروبار بری طرح متاثر ہو گیا،پٹرول پمپس،ہوٹلز،ٹائر شاپس،میڈیکل سٹور ودیگر کاروبار کرنے والے مالکان نقل مکانی کر گئے ہیں اور سخت پریشان ہیں،موجودہ حکومت کی طرف سے جھنگ روڈ کی تعمیر و مرمت کے لیے اعلان بھی کیا گیا لیکن تاحال کام شروع نہ ہو سکا،ٹوٹ پھوٹ کے شکار روڈ کی وجہ سے آس پاس کے مکین بھی سخت پریشان ہیں اور متعدد حادثات بھی رونما ہو چکے ہیں،عوامی سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ صورتحال کا نوٹس لیا جائے اور روڈ کی تعمیر و مرمت کا کام جلد از جلد کیا جائے تاکہ مقامی لوگ اور ٹرانسپورٹ حضرات سکھ کا سانس لے سکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں