ڈی سی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

ڈی سی کی زیر صدارت محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر، نامہ نگار )ضلع کوٹ ادومیں محرم الحرام کے دوران مثالی انتظامات یقینی بنانے کیلئے ڈپٹی کمشنرکوٹ ادو سید منور عباس بخاری کاڈی ایس پی کوٹ ادو ثنائاللہ مستوئی کے ہمراہ محرم کے جلوسوں کے روٹس کا دورہ کیا ۔

اور حفاظتی انتظامات کا معائنہ کیا،اس موقع پرمحکمہ مال انکروچمنٹ انسپکٹر ،تعزیہ لائسنسداران واپڈا، سوئی گیس،میونسپل کمیٹیز کے افسران بھی ہمراہ تھے ،سکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان اور لائسنس داران نے مرکزی امام بارگاہ میں ڈپٹی کمشنر کو بریف کیا،ڈپٹی کنشنرنے دورہ کے دوران شہر سے گزرنے والے تمام محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ کیا اور جلوس کے روٹس پر صفائی بہتر نہ ہونے پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کوٹ ادو کو شوکازنوٹس جاری کردیاڈپٹی کمشنرنے راستوں میں آنے والی رکاوٹوں بجلی کے پول لٹکے ہوئے تار فوری ختم کرنے کی ہدایت کی،میونسپل سروس ڈیلیوری،سکیورٹی سمیت دیگرسہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیاجبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں امام بارگاہوں سمیت مرکزی قدیمی امام بارگاہ ٹبہ کربلا اور مرکزی امام بارگاہ ٹبہ شہر کا بھی دورہ کیا اورانکے روٹس پر دیگر اقدامات کا جائزہ لیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں