تاندلیانوالہ:سبزی منڈی میں ابلتے گٹر بیماریاں پھیلانے لگے

تاندلیانوالہ:سبزی منڈی میں ابلتے گٹر بیماریاں پھیلانے لگے

تاندلیانوالہ(نمائندہ دنیا )تاندلیانوالہ سبزی منڈی میں گٹر اور گندے نالے کا پانی سبزیوں اور پھلوں کو آلودہ کرنے لگا جس کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔

تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ سبزی منڈی میں ابلتے گٹروں کی بدبو اور تعفن سے ہر آنے والا بیوپاری اور خریداری کیلئے آنیوالے شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ آلودہ سبزیوں اور پھلوں کے استعمال سے بچے ،بزرگ ، خواتین بھی مختلف امراض کا شکار ہونے لگیں۔بارہا انتظامی اداروں کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی شنوائی نہ ہونے پر شہری اور آڑھتی شدید پریشان ہیں۔ تمام متعلقہ ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں اورافسران سبزی منڈی کے باسیوں کی مشکلات حل کرنے کی بجائے فوٹو سیشنز میں مصروف ہیں ۔متاثرین نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور وزیر بلدیات سے جلد از جلد نوٹس لینے کی اپیل کی ہے ۔ اس موقع پر شہری نمائندوں کا کہنا تھا کہ تاندلیانوالہ لا وارث ہوچکا جہاں پر صرف فوٹو سیشنز کے شوقین افسران ہی مسلط ہوتے ہیں، اس چھوٹے سے صاف ستھرے شہر کو تباہ و برباد کردیا گیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں