ایل ڈی اے کاتمام عملہ آج چھٹی کی بجائے کام کریگا

ایل ڈی اے کاتمام عملہ آج چھٹی کی بجائے کام کریگا

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ایل ڈی اے ون ونڈوسیل کا اچانک دورہ ،ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈوسیل پر آئے شہریوں سے سروسز کی فراہمی بارے فیڈ بیک لیا۔

 ڈائریکٹر ون ونڈو سیل رافعہ نذیر نے ڈی جی ایل ڈی اے کو بریفنگ دی۔جس میں بتایا گیا کہ مالی سال کے اختتام کی وجہ سے ون ونڈوسیل پر شہریوں کا رش معمول سے زیادہ ہے ۔ شہریوں کو رش کے باوجود سروسز کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ ون ونڈو سیل پر اڈنٹیفکیشن کا عمل آج رات 9 بجے تک جاری رکھا جائے ۔ شہریوں کی سہولت کے لیے ایل ڈی اے کا تمام عملہ آج ہفتہ بھی کام کرے گا۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے ون ونڈوسیل پر کل بھی ورکنگ دونوں شفٹوں میں جاری رکھی جائے گی۔ ڈی جی ایل ڈی اے نے ون ونڈوسیل میں ٹرانسفر کے لیے آئے شہریوں سے فیڈ بیک لیا اور ہدایت کی کہ شہریوں کو سروسز کی بہترین فراہمی اولین ترجیح، بلا وجہ تاخیر برداشت نہیں۔ سفٹنگ سیل میں درخواستوں کی جلد پراسیسنگ کا میکانزم جلد لا رہے ہیں۔ سفٹڈ، مکمل طور پر کلیئر فائلوں کو جلد ون کلک پر پراسس کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں