قازقستان اور پنجاب کی یونیورسٹیز میں روابط بڑھے :کمشنر

قازقستان اور پنجاب کی یونیورسٹیز میں روابط بڑھے :کمشنر

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )قازقستان کے سفیر ہزایکسیلینسی یرزہان کستفین کی کمشنر لاہور آفس آمدپر کمشنر لاہور زید بن مقصود نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

 قونصل جنرل قازقستان ہاؤس لاہور راؤ خالد بھی ملاقات میں موجود تھے ۔کمشنر لاہور نے ملاقات و ابتدایہ میں قازقستان اور قازقستان کے سفیر کے لیے پر خلوص جذبات کا اظہار کیا ۔ سفیر قازقستان یرزہان کستفین نے کہا کہ مجھے لاہور آکر بہت خوشی ہوتی ہے ۔سفیر قازقستان نے کہا کہ قازقستان اور پنجاب کی یونیورسٹیز کے درمیان روابط میں اضافہ ہوا ہے ۔ سفیر قازقستان نے کہا کہ لاہور اور ترکستان کے درمیان مختلف شعبہ ہائے زندگی میں تعاون بڑھ رہا ہے ۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا کہ لاہور تاریخی و قدیم شہر اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل باسیوں کا شہر ہے ۔دریں اثنا کمشنر لاہور زید بن مقصود نے صفائی، گرین بیلٹس، عارضی تجاوزات و ٹریفک روانی کے جائزہ کیلئے دورہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور زید بن مقصود نے جوہر ٹاؤن، عبدالستار ایدھی روڈ، رائے ونڈ روڈ، پاجیاں و دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں