پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بحال کرنا میری ذمہ داری :گورنر

پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بحال کرنا میری ذمہ داری :گورنر

لاہور(سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن میں ایک تحریر معاہدہ موجود ہے اس پر عمل درآمد ضروری ہے۔

 پاور شیئرنگ کے حوالے سے پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کمیٹیاں بن گئیں جو حکومت کے معاملات کے لئے ملاقاتیں کریں گی، کمیٹیاں ایک ملاقات گورنر ہاؤس اور ایک ایوان وزیر اعلی ٰمیں ہوا کرے گی جبکہ پہلی ملاقات اسلام آباد میں ہو چکی ہے ،گورنر نے گزشتہ روز گورنر ہاؤس میں صحافیوں سے ملاقات میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاؤس پیپلزپارٹی کا پنجاب ہیڈ کوارٹرز ہے ،اب تک چودہ اضلاع کے لوگوں سے ملاقات ہوچکی ہے ۔پنجاب کے تمام اضلاع سے ملاقاتیں کریں گا پھر دورے کرونگا۔ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں بحال کرنا میری ذمہ داری ہے اگر بحال نہ ہوئی تو ذمہ داری قبول کرونگا۔ دریں اثنا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے گورنر ہائوس لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے پارلیمانی لیڈر پنجاب اسمبلی سید علی حیدر گیلانی کی سربراہی میں اراکین پنجاب اسمبلی کے وفد نے ملاقات کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں