ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کاانسداد ڈینگی اقدامات مزید تیز کرنیکا حکم

ڈپٹی کمشنرچنیوٹ کاانسداد ڈینگی اقدامات مزید تیز کرنیکا حکم

چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنرچنیوٹ محمد آصف رضا نے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کو مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا ہے اور کہا کہ اینٹی ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں اپنی ذمہ داریاں بہتر انداز میں انجام دیں ۔

انہوں نے یہ ہدایت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کی ۔انہوں نے واضح کیا کہ فرضی کارروائیاں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔انہوں نے محکموں کو حقائق پر مبنی رپورٹنگ کی ہدایت کی اور کہا کہ ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ کا عمل تسلسل سے جاری رکھیں،انہوں نے پارکوں،سرکاری وپرائیویٹ نرسریوں کی مسلسل چیکنگ کرنے ، زیر تعمیر عمارات،شادی ہالز اور ہاٹ سپاٹس کو مسلسل چیک کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ سروس اسٹیشنز کی مانیٹرنگ میں مزید تیزی لائیں۔انہوں نے تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کی میٹنگز کا باقاعدگی سے انعقاد کرنے اور سرویلنس پر مامور اینڈرائڈ موبائل فون یوزرز کو مزید ایکٹیو کرنے اور انکی دوبارہ ٹریننگ کرنے کی تاکید کی۔انہوں نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ انسداد ڈینگی اقدامات میں کسی قسم کی غفلت یا لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ ڈینگی لاروا کی افزائش کا موجب بننے والوں کے خلاف مقدمات درج کرائیں۔ اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد خلیل نے انسدادی اقدامات سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں