کپاس کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کے حوالے سے تجاویز

 کپاس کی فصل کو کیڑوں سے بچانے کے حوالے سے تجاویز

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈائریکٹر زراعت (توسیع)چودھری خالد محمود نے کہا ہے کہ کپاس کی فصل اس وقت نازک مرحلہ میں داخل ہوچکی ہے فصل پر پھول گڈی اور ٹینڈے بننے کا عمل جاری ہے۔

 اگیتی فصل پر اس وقت سفید مکھی،سبز تیلا اور تھرپس کا حملہ بڑھ رہا ہے لہذا کاشتکار بھائی ہفتہ میں فصل کا دو بار معائنہ کریں اور کیڑوں کا معاشی نقصان کی حد پر پہنچنے پر محکمہ زراعت کے فیلڈ عملہ کی مشاورت سے سپرے کا عمل جاری رکھیں سپرے ترجیحاَ شام کے وقت کریں کپاس کی فصل پر حملہ آور ہونے والے ضرر رساں کیڑوں کے مکمل کنٹرول کے لیے مربوط طریقہ انسداد کو اپنائیں اس کے لئے کاشکار بھائی نباتاتی سپرے بھی استعمال کر سکتے ہیں جس کے لئے کوڑ تُما600 گرام،نیم کے پتے 600 گرام،اَک کے پتے 600 گرام،تمباکو 600 گرام،ہنگ 10 گرام پانچ لیٹر صاف پانی میں ڈال کر رات بھر کے لئے رکھ دیں صبح کو ہلکی آنچ پر ایک گھنٹے کے لئے ابالیں پھر محلول کو صاف ململ کے کپڑے میں چھان کر 100 لیٹر پانی میں حل کر کے ایک ایکڑ کپاس کے کھیت میں سپرے کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں