ڈینگی لاروا کے سدباب کیلئے اقدامات مزید تیز کرنیکاحکم

 ڈینگی لاروا کے سدباب کیلئے اقدامات مزید تیز کرنیکاحکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا ہفتہ واراجلاس اسسٹنٹ کمشنر صدر رنگزیب گورایہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

 جس میں تحصیل افسروں نے شرکت کی اجلاس میں محکمہ صحت کے آفیسر نے ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کی صورتحال سے آگاہ کیا اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ انسداد ڈینگی کا اجلاس مسلسل منعقد کرنے کا مقصد سرویلنس سرگرمیوں کو چیک کرکے خامیوں کو دور کرنا ہے لہذا تمام متعلقہ محکمے ڈینگی لاروا کے سدباب کے لئے اقدامات کا عمل مزید تیز کریں اور ذرائع کا سراغ لگا کر لاروا کا صفایا یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں