آندھیاں چلنے کا امکان ،دیوہیکل سائن بورڈز گرنے کا خطرہ

 آندھیاں چلنے کا امکان ،دیوہیکل سائن بورڈز گرنے کا خطرہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پی ڈی ایم اے نے مون سون میں جھکڑ اور تیز آندھیاں چلنے کا امکان ظاہر کردیا لیکن فیصل آباد میں پی ایچ اے کی غفلت کے باعث دیوہیکل سائن بورڈز کی انسپکشن یا مرمت پر کوئی توجہ نہ دی جاسکی جس کے باعث جانی و مالی نقصان کا اندیشہ ہے ۔

شہر میں تشہر کے لیے درجنوں دیو ہیکل بل بورڈز لگائے گئے ہیں جو کاروباری مراکز اور مین شاہراہوں کے کناروں اور عمارتوں کی چھتوں پر نصب ہیں ان کا ٹیکس پی ایچ اے کے خزانے میں جمع ہوتا ہے پی ایچ اے ٹیکس کولیکشن کے لیے ٹھیکیداری نظام کے تحت ذمہ ٹھیکیداروں کو دے رکھا ہے لیکن ان بل بورڈز کی انسپکشن کرنا اور مرمت کروانے کے لیے اقدامات کروانا پی ایچ اے کی ذمہ داری ہے لیکن ان بل بورڈز کی مناسب انسپکشن اور مرمت نہیں کروائی جاتی جس کی وجہ سے یہ دیو ہیکل بورڈز مسلسل خطرہ بنے ہوئے ہیں پی ڈی ایم اے کی جانب سے مون سون سے متعلقہ الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے تیز ہوا کے باعث خستہ حال بل بورڈز زمین بوس ہوسکتے ہیں جس سے جانی و مالی نقصان کا بھی اندیشہ ہے تشہری بورڈ میں سے بیشتر کے فریموں کی ویلڈنگ ٹوٹ چکی ہے زنگ آلود بورڈ کے فریم خستہ حال ہوچکے ہیں عمارتوں کے اوپر لگائے گئے بورڈز کی بنیادیں کمزور ہیں جس کی وجہ سے تیز آندھی کی صورت میں بورڈ گرنے سے نیچے موجود عمارتوں اور راہگیروں کو بھی نقصان ہوسکتا ہے ماضی میں ایسے حادثات بھی رونما ہوچکے ہیں جب بورڈز تیز ہوا کے باعث زمین پر گرگئے اب بھی بورڈز کی انسپکشن یا مرمت نہ ہونے سے ایسے حادثات کا اندیشہ ہے ترجمان پی ایچ اے وسیم عباس نے موقف اختیار کیا 6 ماہ بعد ان بورڈز کی انسپکشن کروائی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں