شاہراہوں پر کھلے مین ہول اداروں کی نظروں سے اوجھل

شاہراہوں پر کھلے مین ہول اداروں کی نظروں سے اوجھل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)فیصل آباد کی مین شاہراہوں پر کھلے مین ہولز ضلعی انتظامیہ واسا اور دیگر متعلقہ اداروں کی نظروں سے اوجھل رہتے ہیں۔

حادثات کے باوجود وزیر اعلیٰ یاچیف سیکرٹری کے ایکشن یا نوٹس تک محکمے حرکت میں نہیں آتے شہر کی شاہراہوں پر مین ہولز کے ڈھکن غائب رہنا معمول بن چکا اکثر اوقات ایک ہی وقت میں متعدد شاہراہوں پر موجود مین ہولز کے ڈھکن غائب ہوتے ہیں یا تو یہ ڈھکن چوری ہوجاتے ہیں یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوکر غائب ہوجاتے ہیں اور واسا سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی جانب سے کئی کئی ہفتے تک ان کی جگہ نئے ڈھکن نہیں لگوائے جاتے سابق چیف سیکرٹری کی جانب سے مین ہولز میں گر کر ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے بعد مین ہولز کے ڈھکن چوری ہونے پر اقدام قتل کا مقدمہ درج کروانے کے احکامات دئیے گئے تھے لیکن متعلقہ اداروں نے کوئی کان نہ دھرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں