عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور سے ملبہ فوری ہٹانے کا حکم

 عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور سے ملبہ فوری ہٹانے کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپوٹر)ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ ایف ڈی اے کی نگرانی میں زیر تعمیر عبداللہ پور جھمرہ روڈ فلائی اوور کی تکمیلی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے سائٹ پر پہنچ گئے۔

 انہوں نے منصوبے کے تعمیراتی پہلوؤں اور تزئین و آرائش کے لئے جاری کام کا معائنہ کیا چیف انجینئر ایف ڈی اے مہرایوب نے انہیں فلائی اوور کی تکمیل کے حوالے سے تازہ ترین صورت حال سے آگاہ کیا ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ نوید شاہ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ ایف ڈی اے عمراقبال اور تعمیراتی کمپنی کے نمائندے بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے فلائی اوور کے اوپر جا کر سڑک کی کارپٹنگ کے معیار اور جرسی بیرئیر کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ فلائی اوور اور اسکے ارد گرد فالتو میٹریل اور ملبہ کو فوری اٹھا کر معیاری صفائی ستھرائی کو یقینی بنائیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں