محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیموں کا ایکشن ،سٹیم بوائلر سیل کر دیا

محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیموں کا ایکشن ،سٹیم بوائلر سیل کر دیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)محکمہ تحفظ ماحول کی ٹیموں نے ٹیکسٹائل اورگارمنٹس یونٹس کے آلودگی پھیلانے پر سٹیم بوائلر سیل کردیا اور 8لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس نے دوران انسپکشن ایم تھری انڈسٹریل سٹی چک جھمرہ میں ٹیکسٹائل ملز کو چیک کیا تو وہاں پنجاب انوائرمنٹل پرو ٹیکشن (سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پائی گئی جس پر سٹیم بوائلر سیل اور مالک کو موقع پر 4لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا ایک دوسری کارروائی میں گارمنٹس یونٹ کو بھی خلاف ورزی ہر 4لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں