واسا کی غفلت ، بابو والا میں سیوریج مسائل حل نہ ہو سکے

واسا کی غفلت ، بابو والا میں سیوریج مسائل حل نہ ہو سکے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)واسا کی روایتی غفلت کے باعث بابو والا میں سیوریج کے درینہ مسائل کا خاتمہ نہ ہوسکا بابو والا کے مکین جنازے کی ادائیگی اور تدفین کے لیے میت کو لے کر بھی سیوریج کے پانی سے گزرنے پر مجبور ہوتے ہیں ۔

جھنگ روڈ سے ملحقہ علاقے بابو والا میں دہائیوں سے سیوریج مسائل جوں کے توں ہیں بابو والا کے رہائشیوں کی زندگیاں سیوریج کے پانی سے اجیرن ہوچکی ہیں ان علاقوں کے مکینوں کے معمولات زندگی بھی بری طرح سے متاثر ہوتے ہیں واسا کی جانب سے سیوریج مسائل کے حل کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے جاتے ایم ڈی واسا کا کہنا تھا بابو والا اور دیگر ملحقہ میں آبادیوں کا سیوریج سسٹم موجود ہی نہیں ہے یہ آبادیاں گلفشاں کالونی والے سیوریج سسٹم میں پانی ڈالتی ہیں جس کی وجہ سے مسائل ہوتے ہیں مگر گزشتہ رات بابو والا میں ہونے والی ایک فوتگی کے بعد اہل خانہ میت کو تدفین اور جنازے کی ادائیگی کے لیے کاندھوں پر چارپائی اٹھا کر سیوریج کے گندے پانی سے گزرنے پر مجبور تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں