ٹریکٹر ٹرالیوں کی ٹریفک قوانین کی وائلیشنز ،خصوصی مہم شروع

ٹریکٹر ٹرالیوں کی ٹریفک قوانین کی وائلیشنز ،خصوصی مہم شروع

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کی خصوصی ہدایات پر ہیوی ٹریفک بالخصوص ٹریکٹر ٹرالیوں کی ٹریفک وائلیشنز کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

 ٹریکٹر ٹرالیوں کے ڈرائیورز، لوڈنگ کی صورت میں ترپال کا استعمال کرنے کے علاوہ ہیڈ لائیٹس، بیک لائٹس اور انڈیکیٹرزکو درست حالت میں رکھیں اور مقرر کردہ اوقات میں ہی شہری حدود میں داخل ہوں۔ تیز رفتاری اور لائن لین کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے تمام عناصر کے خلاف بھرپور بلا امتیاز کاروائیاں زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کی جا رہی ہیں، ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون نے کیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں