منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

 منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے احکامات کی روشنی میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری، ریجنل پولیس آ فیسر فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ضلعی سربراہان کو کریک ڈاؤن تیز کرنے احکامات جاری کیے ۔

 جس پر عملدآمد کرتے ہوئے منشیات فروشوں کیخلاف ستمبر 2023 سے شروع ہونے والی مہم کے دوران 6705مقدمات درج کرتے ہو ئے 52 ہاٹ سپاٹ کلیئر کروائے گئے ۔ 6484ملزم گرفتار کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے چرس 3026 کلوگرام، ہیروئن 1270کلو گرام، آئس 12کلو گرام، شراب 113123لیٹر قبضہ میں لی گئی۔ منشیات کے عادی 28افراد کو منشیات سے بحالی کے سنٹرز میں داخل کروایا گیا۔ جہاں پولیس کی زیر نگرانی مریضوں کا علاج معالجہ جاری ہے ۔ آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے سی پی او فیصل آباد ڈی پی اوز جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ اور احکامات جاری کر تے ہو ئے کہا کہ منشیات فروشوں اور ڈیلرز کیخلاف بالا تفریق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں