ٹو بہ ٹیک سنگھ:شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے صفائی آپریشن جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ:شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے صفائی آپریشن جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر جاری ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع کونسل اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے شہر کو زیرو ویسٹ کرنے کیلئے صفائی آپریشن بھرپور طریقے سے جاری ہے۔

میونسپل کمیٹی کا عملہ روزانہ کی بنیاد پر شہر کو صاف ستھرا ،سرسبز اور خوبصورت بنانے کے حوالے سے متحرک ہے ، نالیوں اور سیوریج کے ڈی سلٹنگ کا کام بھی جاری ہے ، دیہات میں ڈرین اور سیوریج کی بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، اس حوالے سے سینٹری انسپکٹر میاں عابد دستگیر کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت شہر کی خوبصورتی کے لئے کام کیا جارہا ہے ، میونسپل کمیٹی ،ضلع کونسل ، لوکل گورنمنٹ کے تعاون سے ستھرا پنجاب مہم پر کام تیزی سے جاری ہے ، انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق شہروں کے ساتھ دیہی علاقوں پر بھی توجہ دی جارہی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں