عید پر بہترین صفائی سر وس فراہم کرنے پر عملہ کیلئے انعامات

عید پر بہترین صفائی سر وس فراہم کرنے پر عملہ کیلئے انعامات

پیرمحل (نمائندہ دنیا )عیدالاضحی پر پیرمحل شہر میں صفائی کی بہترین سروس فراہم کرنے پرثاقب عدنان اسسٹنٹ کمشنر ہمراہ چودھر ی خالد سردار سابق چیئرمین ، محمدزوہیر چیف آفیسر۔۔۔

 حبیب اللہ سینئر سب ا نجینئر نے وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر فیصل آباد ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف سے بہترین کارکردگی پر عملہ میونسپل کمیٹی پیرمحل ، اکرم مجاہد سینٹری انسپکٹر ، باباعدنان ساغر ، رضوان نقشبندی ، اور سینٹری عملہ میونسپل کمیٹی پیرمحل میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کیے پیرمحل تحصیل میں صفائی کی بہترین سروس فراہم کرنے پر اور شہر کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرتے ہوئے شہریوں کی خوشیوں کو دوبالاکرنے پر اور اپنے فرائض کی ادائیگی پر شاباش دیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ثاقب عدنان ، چودھری خالد سردار سابق چیئرمین نے عملہ کی بہترین کارکردگی پر تعریفی اسناد او ر کیش پرائز سے نوازا تاکہ افسر اور عملہ میونسپل کمیٹی ملازمین اپنی خدما ت مزید محنت لگن سے انجام دیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں