ایف بی آر کی غفلت،ناقص سرویلنس،کاروباری افراد کی جانب سے یومیہ کروڑوں کی ٹیکس چوری

ایف بی آر کی غفلت،ناقص سرویلنس،کاروباری افراد کی جانب سے یومیہ کروڑوں کی ٹیکس چوری

فیصل آباد(بلال احمد سے )کاروباری افراد کی جانب سے یومیہ کروڑوں روپے کی ٹیکس چوری، ایف بی آر کے آن لائن پوائنٹ آف سیل(پی او ایس) سسٹم سے کو چکر دینے کا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔ خریدار کو بل پرنٹ کرکے دینے کے بجائے صرف سکرین پر دکھا کر رقم وصول کی جانے لگی۔

 ادائیگی کے بعد سیلز کا ریکارڈ سسٹم میں درج کیے بغیر ختم کرکے ٹیکس چوری کرنا معمول بنا لیا۔سیلز ٹیکس کے نظام کو ڈیجٹلائز کرنے کیلئے ایف بی آر کی جانب سے چند سال قبل پوائنٹ آف سیل کے نام سے سسٹم متعارف کروایا گیا جس میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی فروخت کی بلنگ کا نظام شامل کیا گیا۔ تاہم فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی غفلت اور ناقص سرویلنس کے باعث پی او ایس کے حامل کاروباری افراد ایک بار پھر ٹیکس چوری کرنے لگے ہیں فیصل آباد میں 800 سے زائد مقامات پر پوائنٹ آف سیل سسٹم نصب کیا گیا ہے جن میں مختلف بیکرز، شاپنگ مارٹس، برانڈز کے آوٹ لیٹس اور دیگر کاروبار شامل ہیں۔ جہاں روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی خریدوفروخت کی جاتی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر کی جانب سے پی او ایس کی سرویلنس کے لیے صرف ایک ٹیم بنائی گئی ہے جس میں شامل افسر اور ملازمین فرضی کارروائیاں کرکے سب اچھا ہے کی رپورٹ دے دیتے ہیں۔ ایف بی آر حکام کی غفلت پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا اور سرویلنس ٹیموں کو فعال کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ ایڈیشنل کمشنر عمر یونس سے رابطہ کیا گیا تاہم انہوں نے کوئی موقف نہ دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں