سٹیٹ آف دی آرٹ پبلک پارک کا تعمیراتی کام مکمل

 سٹیٹ آف دی آرٹ پبلک پارک کا تعمیراتی کام مکمل

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کے زیر اہتمام پرانی سبزی منڈی کی جگہ پر قائم وسیع وعریض سٹیٹ آف دی آرٹ پبلک پارک کا تعمیراتی کام مکمل کرلیا گیا۔

 ، جہاں سیروتفریح کی جدید سہولیات میسر ہیں پارک کو عنقریب شہریوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔ ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئر شیخ نے پبلک پارک کا دورہ کیا اور پارک میں دستیاب سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا ،ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے عبدالقادر شاہ،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ظہیر احمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اینڈ پلاننگ سیدنوید اقبال اور دیگر افسران بھی موجود تھے ، ڈپٹی کمشنر نے دیگر افسران کے ہمراہ پارک کا چکر لگایا ، جھولوں،ملٹی کلر فوارہ سمیت فیملیز وبچوں کے لئے دستیاب تفریحی سہولیات چیک کیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں