آ ئی جی اسلام آ باد کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے

آ ئی جی اسلام آ باد کی کھلی کچہری ، شہریوں کے مسائل سنے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سوموار کو کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔

انہوں نے کھلی کچہری میں شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں،آئی جی اسلام آباد نے افسران سے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا میرٹ پر اور فوری حل ہماری اولین ترجیح ہے ،آئی جی اسلام آباد نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں اور شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں