اپوزیشن ہولڈرطلباکیلئے 8 لاکھ روپے دینے کی منظوری

 اپوزیشن ہولڈرطلباکیلئے 8 لاکھ روپے دینے کی منظوری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنر وچیئرپرسن ایجوکیشن بورڈ سلوت سعیدکی زیرصدارت بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے بورڈ آف گورنرز کا 193 واں اجلاس منعقد ہوا۔

جس میں گزشتہ میٹنگ کے منٹس کی کنفرمیشن کی گئی۔ کمشنرنے ممبران کی تجویز پر میٹنگ 3 ماہ بعد باقاعدگی سے منعقد کرنے کی ہدایت کی ۔اجلاس میں دو اسسٹنٹ کانفیڈینشل آفیسرز اور ویب ڈیزائزر کی بھرتی کے امور کاجائزہ لیا۔ کمشنر نے میٹرک فرسٹ سالانہ امتحانات 2023ء کے پوزیشن ہولڈرز طالب علموں کے لئے 8 لاکھ روپے پی بی سی سی کو اداکرنے کی منظوری دی۔ اجلاس میں سوالنامہ اور حل شدہ بکس کو محفوظ بنانے کے لئے مسلم کمرشل بینک سے معاہدہ طے کرنے کی منظوری دی گئی جبکہ بورڈ کے ریٹائرڈ ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی،غریب طالب علموں کی فیس کے امور بھی زیر بحث آئے ۔ اس موقع پر کمشنرسلوت سعید نے کہا کہ امتحانی نظام میں مزید بہتری کے لئے اقدامات ناگزیر ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں