ڈی سی کوٹ ادو،ریونیو افسروں کی عوامی خدمت کچہری

ڈی سی کوٹ ادو،ریونیو افسروں کی عوامی خدمت کچہری

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر کوٹ ادو منور عباس بخاری نے اسسٹنٹ کمشنر اصغراقبال لغاری کے ہمراہ محکمہ ریونیو سے متعلقہ ماہانہ عوامی مسائل اور۔

 شکایات کے ازالے کیلئے تحصیل کمپلیکس میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کاانعقادکیا۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ،محکموں کے سربراہان سمیت تحصیلدار،محکمہ ریونیو اوراراضی ریکارڈ سنٹر کے افسر و عملہ نے شرکت کی، علاقہ مکینوں نے ریونیورریکارڈ کی درستگی،فردانتقالات،رجسٹری ڈومیسائل اور دیگر ریونیو مسائل سے آگاہ کیا ۔موقع پر حل کیلئے احکامات جاری کرتے منور عباس بخاری کا کہناتھا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہری کا مقصد ضلعی انتظامیہ اورعوام کے درمیان فاصلے کو ختم کرناہے ،ماہانہ بنیاد پر ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،تحصیلدار نائب تحصیلدار اورپٹواری صاحبان اپنا قبلہ درست کرلیں سائلین کے بلاجواز چکر کٹوانا قطعی برادشت نہیں کیا جائیگا،حلقہ پٹواری اور تحصیلدار اپنے اپنے دفاتر میں بیٹھنے کا وقت مقرر کریں تاکہ آنے والے سائلین کو دفتروں کے چکر نہ کاٹنے پڑیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں