مظفرگڑھ:تاجروں کابجلی بلوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

مظفرگڑھ:تاجروں کابجلی بلوں میں اضافے کیخلاف احتجاج

مظفرگڑھ( سٹی رپورٹر )بجلی بلوں میں ہوشربا اضافے کیخلاف تاجروں نے ملتان روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا، مظاہرین نے احتجاجاً بجلی کے بلوں کو آگ لگادی۔

،تاجروں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کے بنیادی ٹیرف اور ٹیکسز میں اضافہ واپس لیا جائے اور یونٹس کے سلیبز کا خاتمہ کیا جائے ۔مظاہرے میں سینکڑوں تاجروں نے شرکت کی،،اس موقع پر مظاہرین نے احتجاجاً بجلی کے بل گلے میں ڈال رکھے تھے ،مظاہرین نے بلوں میں اضافے کیخلاف شدید نعرہ بازی کی، مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے انجمن تاجران کے صوبائی جنرل سیکرٹری عامر سلیم شیخ،انجمن تاجران ملتان روڈ کے صدر میاں شان شیخ،عابد ملانہ،وقاص وکی،حاجی اکبر،میاں عثمان شیخ،منصور شاہ ودیگر کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت کے بنیادی ٹیرف اور ٹیکسز میں اضافہ سے بجلی کی قیمتوں میں ناقابل برداشت اضافہ ہوا ہے ،یونٹس کے سلیب غیر منصفانہ ہونے سے غریب افراد بل ادا کرنے کی سکت نہیں رکھتے ، بلوں میں ہوشربا اضافے سے کاروبار تباہ ہوکر رہ گیا ہے ،حکومتی شاہ خرچیوں کا ملبہ عام شہریوں پر ڈالا جارہا ہے ،انہوں نے بجلی کے بلوں میں اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیااورکہا حکومت نے بلوں سے یونٹ سلیب اور ٹیکسز ختم نہ کیے اور بلوں میں اضافی واپس نہ لیا تو وہ شٹرڈائون ہڑتال کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں