ڈائریکٹر جنرل زراعت کا دورہ ،کپاس کی فصل کا معائنہ

 ڈائریکٹر جنرل زراعت کا دورہ ،کپاس کی فصل کا معائنہ

لڈن ( نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل زراعت،پیسٹ وارننگ اینڈکوالٹی کنٹرول آف پیسٹی سائیڈز پنجاب ڈاکٹر عامر رسول، ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ہیڈکوارٹر لاہور ھارون غنی و ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ساہیوال ڈویژن ذوالفقار علی غوری اسسٹنٹ ڈائریکٹر و ہاڑی ڈاکٹر محمد رمضان عاصی کے ہمراہ وہا ڑی بورے کا دورہ۔

 کپاس کی فصل کا معائنہ کیااور کاشتکاروں کو بہتر نگہداشتی امور،واٹر سکاؤٹنگ، پیسٹ سکاؤٹنگ اور کھادوں کے متناسب ومتوازن استعمال بارے رہنمائی فراہم کی۔کپاس پر کیڑوں کی معاشی نقصان دہ حد جاننے کے لیے اپنی نگرانی میں فیلڈ عملہ سے پیسٹ سکاؤٹنگ بھی کروائی۔اس موقع پرڈائریکٹر جنرل پیسٹ وارننگ پنجاب ڈاکٹر عامر رسول نے فیلڈ عملہ کو ہدایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر کپاس کی فصل کی پیسٹ سکاؤٹنگ اور نگہداشتی امور بارے زیادہ سے زیادہ کاشتکاروں کی رہنمائی کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ فیلڈ میں جاری سرگرمیوں میں مزید تیزی لائیں اور زیادہ وقت کاشتکاروں کے ساتھ فیلڈ میں گزاریں کیونکہ کپاس کی فصل اس وقت نازک مرحلہ میں داخل ہو چکی ہے ۔اس وقت کپاس کی حالت اچھی ہے ،جس پر سفید مکھی اور سبز تیلے کا حملہ دیکھنے میں آ رہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں