نالہ لئی کی صفائی 10جولا ئی تک مکمل کی جائے، کمشنر راولپنڈی

 نالہ لئی کی صفائی 10جولا ئی تک مکمل کی جائے، کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامرخٹک نے کہا کہ موجودہ مون سون سیزن کے دوران 30 فیصد زیادہ بارشوں کی پیش گو ئی کی گئی ہے۔

نالہ لئی کی ڈیسلٹنگ کا کام 10 جولائی تک ہر صورت مکمل کیا جائے ،نالہ لئی سمیت دیگر برساتی نالوں کی صفائی یقینی بنائی جائے ،نالوں کی صفائی کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ نالہ لئی میں کچرا پھینکنے کی روک تھام کے لیے دفعہ 144نافذالعمل ہے اس پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کر نیوالوں کیخلاف سخت قانو نی کا رروا ئی کی جا ئے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں