رکشہ ڈرائیوروں سے سرعام بھتہ وصولی،احتجاج پر تشدد

رکشہ ڈرائیوروں سے سرعام بھتہ وصولی،احتجاج پر تشدد

ملتان (لیڈی رپورٹر )بھتہ مافیا نے رکشہ ڈرائیوروں کا جینا عذاب بنا دیا، چوکوں چوراہوں پر بھتہ لیا جاتاہے۔

 ،وہاڑی چوک،عزیز ہوٹل،چوک کمہارانوالہ،نشتر ہسپتال و دیگر چوراہوں پر رکشہ ڈرائیور فی چکر 40/50روپے تک بھتہ دینے پر مجبور ہیں،بھتہ لے کر بھی بھتہ خور مافیا دھونس دھاندلی کے ذریعے لائن توڑ کر رکشے لگاتا ہے ، احتجاج کرنے والے رکشہ ڈرائیور کو تشدد مار پیٹ کا نشانہ بنایا جا تا ہے جبکہ رکشہ سٹینڈ پر ٹھنڈا پانی یا سائے تک کا کوئی انتظام نہیں جس کے باعث رکشہ ڈرائیور ز اور شہری ہیٹ سٹروک کا شکار ہوتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارصدر اسلامی رکشہ یونین ملتان مہر عاشق حسین نے اسلامک سنٹر میں منعقدہ نیشنل لیبر فاؤنڈیشن کے اجلاس میں کیا ۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ رکشہ ڈرائیورز کو درپیش مسائل کا سنجیدگی سے نوٹس لے ،اڈہ فیس کے نام پر 40/50روپے بھتہ غریب رکشہ ڈرائیور پر ظلم ہے ،انتظامیہ یہ ظلم بند کرائے ،رکشہ سٹینڈ پر پانی اور سائے کا انتظام کرایا جائے ۔ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی نے تمام جائز مطالبات پر رکشہ ڈرائیورز کا ساتھ دینے کا اعلان کیا اور بھرپور یقین دہانی کرائی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں