مہنگائی ، ٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کو زندہ درگور کر دیا:شہری

 مہنگائی ، ٹیکسوں کی بھر مار نے عوام کو زندہ درگور کر دیا:شہری

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا)مقامی شہریوں ،تاجروں سمیت زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے ایک سروے میں کہا ہے کہ حکومت نے پے در پے مہنگائی ۔۔۔

 ٹیکسوں کی بھر مار کر کے عوام کو زندہ درگور کر دیا،بے حس حکمرانوں نے غریب عوام کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا خیال رکھا،عوام اب خاموش نہیں بیٹھیں گے ۔ دنیا کے سروے میں شہریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے مزید کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے اقتدار میں آنے سے قبل بہت بلندو بانگ دعوے کئے ،مفت بجلی کے یونٹ دینے کا راگ تک الاپاگیا لیکن اب روزانہ مہنگائی اور ٹیکسوں کے تیر برساکر عوام کا جینا دو بھر کیا جا چکا ہے ۔ غریب عوام بجلی کے بلوں کی ادائیگی سے قاصر ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ نت نئے ٹیکس لگانے کے بجائے ملکی خزانہ لوٹنے والوں کا کڑا احتساب کیا جائے اور بیرون ملک پڑے ان کے اثاثے وطن واپس لائے جائیں، عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ہنگامی اقدامات کئے جائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں