فورتھ شیڈولر کی روزانہ حاضری یقینی بنائی جائے :ڈی پی او جھنگ

فورتھ شیڈولر کی روزانہ حاضری یقینی بنائی جائے :ڈی پی او جھنگ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے محرم الحرام کے دوران فورتھ شیڈولر کی روزانہ کی بنیاد پر تھانوں میں حاضری کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئیے ۔۔۔

 فرقہ وارانہ نفرتوں کو فروغ دینے والی ہر مہم کو سختی سے روکنے اورفورتھ شیڈول میں شامل افراد کی لسٹیں اپ ڈیٹ کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام میں امن و امان کا قیام ہماری پہلی ترجیح ہے ، مذہبی و فرقہ وارانہ نفرتوں کو فروغ دینے والی سوشل میڈیا پوسٹیں،تحریر و تقریر نا قابل برداشت ہیں،اس حوالے سے زیرو ٹالرینس پالیسی ہے ،ملوث افراد کی فوری گرفتاری اورمقدمات درج ہوں گے ۔دریں اثنا ڈی پی او جھنگ نے گزشتہ روز تھانہ موچی والا کا اچانک دورہ کیا اور حوالات، جملہ دفاتر ، فرنٹ ڈیسک پر زیر التوا درخواستوں اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا، ڈی پی او نے تھانہ میں موجود سائلین سے بھی ملاقات کی اور مسائل دریافت کئے ۔ اس موقع پر راشد ہدایت نے افسروں کو ہدیات دیتے ہوئے کہا کہ تھانوں میں ایس او پیز کا نفاذ یقینی بنایا جائے ، درخواست ہائے اور مقدمات کی تفتیش مقررہ ٹائم لائن میں مکمل کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں