اسسٹنٹ کمشنر سمندری کاووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کادورہ

اسسٹنٹ کمشنر سمندری کاووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کادورہ

سمندری(نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر سمندری عمر سرور نے ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کادورہ کیا ،پرنسپل نورین اختر نے اپنے سٹاف کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے انسٹی ٹیوٹ میں پڑھائے جانے والے کورسز کے بارے میں آگاہی حاصل کی اور طالبات کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے طالبات اور ادارے کے سٹاف سے بھی بات چیت کی۔ اس موقع پر پرنسپل نورین اختر نے اسسٹنٹ کمشنر عمر سرور کو بتایا کہ ہم پیشہ وارانہ تربیت اور تعلیم کے ذریعے خواتین کو ہنر مند بااختیار بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں